شادی کے گھر صف ماتم، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ بڑی تعداد میں اموات

کوئٹہ (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) شادی کے گھر صف ماتم بچھ گئی، بلوچستان کے ضلع پشین میں باراتیوں کی بدقسمت گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دولہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز فورسز کے مطابق حادثہ پشین کے علاقے بوستان میں کوئٹہ زیارت روڈ پر کلی ملک غلام محمد کے قریب پیش آیا ہے جہاں کوئٹہ سے لاہور جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے ٹوڈی کار کو کچل ڈالا۔ 

حادثے کے نتیجے میں بدقسمت کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاشوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ لیویز اہلکاروں کے مطابق کار میں سوار افراد بارات لینے کیلئے قلعہ سیف اللہ کے علاقے کان مہترزئی سے کوئٹہ جارہے تھے۔ جاں بحق افراد میں دولہا نیاز محمد ولد راز محمد  سمیت باقی 5 افراد کی شناخت امان اللہ ولد مہندک، حیات اللہ ولد نصر الدین، منظور احمد ولد رحیم خان ، محمد لعل ولد جان محمد اور احمد جان ولد نوروز خان اقوام کاکڑکے ناموں سے ہوئی۔ یہ افراد آپس میں قریبی رشتہ دار تھے۔ لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے کان مہترزئی زئی پہنچائی گئیں، اچانک لاشیں گاوں پہنچنے پر شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا اور پورا گاؤں سوگ میں ڈوب گیا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم