چترال، خودکشی کرنے والی لڑکی طاہرہ کو انصاف دلانے کے لئے ممتاز قانون دان سرگرم ہوگئے

چترال (ٹائمز آف چترال: نیوز ڈیسک) گزشتہ دنوں سکول کے ایک کلاس فور ملازم کی جانب سے عصمت دری کا شکار ہونے والی لڑکی طاہرہ انصاف نہ ملنے پر خود کشی کرلی تھی۔  متاثرہ خانداد کو انصاف دلوانے کے لئے چترال کے ممتاز قانون دان ہیومن رائٹس ایکٹیویسٹ نیاز اے نیازی سرگرم ہوگئے ہیں۔ نیازی نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے بچی کی خود کشی کے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ نیازی نے کہا کہ ملزم کو سزا دلواکر متاثرہ خاندان سے انصاف کیا جائے۔

خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن پولیس انہیں درست سمت میں تحقیات نہیں کررہی، محض خود کشی قرار دیکر اپنی ذمہ داری سے بری ذمہ ہونا معمول بن گیا ہے۔ بچی کا سکول کے اندر خود کشی کرنا کوئی چھوٹا واقعہ نہیں ہے۔ سکول انتظامیہ اور ملزم سے دوبارہ تفتیش کی جائے اور ملزم کو کٹھرے میں لایا جائے۔ نیازی نے آئی جی کے پی کے اور ایس پی پولیس چترال سے وقعے کی شفاف تحقیات کے لئے کو خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

اگر اس کیس کو یوں ہی چھوڑ دیا گیا تو مستقل میں ایسے واقعات پیش ہوتے رہیں گے لہذا ضرور ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم