چترال: شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 200 افراد کی حالت غیر ہوگئی

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز: 3 اکتوبر 2016) شادی میں زہریلا کھانا کھانے سے 200 افراد متاثر ہوئے ہیں، تفصیلات کے مطابق چترال، دروش کے قریبی علاقے جنجریت کوہ میں شادی کی ایک تقریب تھی۔ جس میں گاوں کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔ شادی کے کھانے میں زہر ملایا گیا تھا جسے کھانے کے بعد 200 سے زائد افراد فوڈ ہوائزن کا شکار ہوگئے۔ جنہیں فوری طور پر دروش کے ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ متاثرین میں مرد، خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ 

اے سی دروش محمد یوسف کے مطابق 200 افراد زہریلے کھانے سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے زیادہ تر افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ 


تمام متاثرین کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے، اے سی دروش کے مطابق ابتدائی نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ کھانے میں زہر ملایا گیا تھا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور جنجریت گاون سے متاثرین کو لایا جارہا ہے۔ ڈاکٹر کے مطابق متاثرین ڈائریا (ہیضے) کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جو زیریلا کھانا کھانے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم