خبر لیک کرنے کے پیچھے نوازشریف سمیت 5 دماغ ہیں: اعتزاز احسن

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار کی خبر کے پیچھے وزیراعظم نوازشریف سمیت پانچ دماغ ہیں۔ میڈیارپور ٹس کے مطابق پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انگریزی اخبارکی سٹوری کے پیچھے پانچ دماغ ہیں ، جن میں پرویز رشید، اسحق ڈار، چوہدری نثار ، شہباز شریف اور نواز شریف شامل ہیں ، ان دماغوں نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہ سٹوری فیڈ کرنی ہے۔


اعتزاز احسن نے کہا کہ سٹوری کے لیے ڈان اخبار کو اس لیے منتخب کیا گیا تاکہ عالمی سطح پر پیغام پہنچ جائے جب کہ سٹوری فیڈ کرنے میں پرویز رشید کے بجائے چوہدری نثار کا کردار لگتا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم