خوشخبری: #چترال ، بونی ، مستوج سے شندور تک سڑک کی تعمیر کے لئے سروے شروع کردی گئی

چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال)   چترال خصوصاً اپر چترال کی عوالم کے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ چترال ، بونی ، مستوج  سے شندور تک سڑک  کی تعمیر کے لئے سروے شروع کردی گئی ہے۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین  کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے آوی اور سنوغر کے درمیان مضبوط پل تعمیر کرنے کا  بھی عندیہ دیا ہے، سڑک کی تعمیر سے علاقے کی انفراسٹرکچر میں بہتری آنے کےساتھ ساتھ ترقی کے مواقع بھی پیدا ہونگے۔ سڑک کو عالمی معیار کے مطابق تعمیر کی جائے گی۔
   
این ایچ  اے  نے سڑک کی کی سروے  کا ٹھیکہ لاہور کی کمپنی آصف علی ایسوسی ایشن کو دیا ہے۔ جس کی ٹیم 18 اکتوبر کو چترال پہنچ گئی ہے۔ امید ہے کہ جلد سروے مکمل کرکے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم