اسلام آباد (ٹی او سی : ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے ن لیگ کی وکٹ گرادی۔ جی پی پی اٹھہتر جھنگ سے ن لیگ کی راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریک کورٹ نے 4 مارچ کو راشدہ یعقوب کی اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے جسٹس دوست محمد نے پڑھ کر سنایا، عدالت نے ن لیگ کی رہنما راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیتے ہوئے پی پی اٹھہتر جھنگ میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ راشدہ یعقوب کیخلاف اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے اثاثے چھپانے پر راشدہ یعقوب کو نا اہل قرار دیا تھا، جس کے خلاف راشدہ یعقوب نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ۔ تاہم عدالت عظمیٰ نے اپیلیں خارج کر دیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.