چار چترالی کامیاب ٹیسٹ و انٹرویو کے بعد سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ تعینات

پشاور (ٹائمز آف چترال : نیوز ڈیسک) چار چترالی عطاالرحمٰن ولد رئوف امان، سید احمد مجتبیٰ کمال ولد عسمت عیسیٰ خان، سلمان نادر ولد محمد خان نادر اور خالد بن ولید ولد عبدالولی ٹیسٹ اور انٹریوز میں کامیاب ہونے کے بعد گریڈ 18 میں چترال میں سول جج / جوڈیشل مجسٹریٹ مقرر ہوگئے ہیں۔   اس عہدے کی اہلیت رکھنے والے امیدواروں سے ٹیسٹس یکم ستمبر2016 سے ہوئے تھے  جن میں سے 103 نے انٹرویو کے لئے کولیفائی کئے تھے۔  کامیاب امید واروں کو مختلف مقامات پر سول جج ، جوڈیشل مجسٹریٹ اور علاقہ قاضی  کے طور پر تعینات کردیا گیا ہے۔  سلمان نادر ولد محمد خان نادر کو چترال 3 ،  سید احمد مجتبیٰ کمال ولد عسمت عیسیٰ خان چترال 3،  خالد بن ولید ولد عبدالولی چترال 3  اور عطاالرحمٰن ولد رئوف امان چترال 3 میں تعینات کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم