چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) گزشتہ روز چترال کے مختلف علاقوں میں پہاڑوں پر موسم سرما کی پہلی برف ہوئی۔ برف باری کے ساتھ ہی موسم میں بھی تبدیلی آگئی۔ پورے سات ماہ بعد چترال میں بارش ہوئی ہے۔ برف باری سے موسم سرما کی اصل خوبصورتی نظر آئی۔ پہاڑ برف کے چارد اوڑھ لئے۔ لوٹ کوہ، گرم چشمہ، لواری، کلاش وادیوں، شندور سمیت چترال کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی اطلاعات کے مطابق کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں بھی چلی ہیں۔ دونوں وجوہات کی بنا پر سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ لیکن کافی عرصے بارشیں نہ ہونے کی وجہ مختلف جلدی اور دیگر امراض پھیل گئی تھیں خشکی کی وجہ فصلیں بھی متاثر ہورہیں تھیں۔ لوری ٹاپ پر ٹریفک کچھ دیر کے لئے بند رہا لیکن جلد دوبارہ کھول دیا گیا۔ سردیوں میں اگر لواری ٹاپ بند ہوگیا تو لواڑی ٹنل ہفتے میں ایک دن یعنی جمعہ کے روز کھلے گا۔
تصویر کرٹیسی توصیف انجم
کرٹیسی: شمس چترالی



إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.