چترال میں 2 یوٹیلیٹی سٹورز کا افتتاح، عوام کا وفاقی حکومت کو خراج تحسین

چترال (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک) چترال کے گاوں کوراغ اور دور دراز علاقے بمبوریت کیلاش میں یوٹیلیٹی اسٹورز کا افتتاح کردیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر نیشنل اسمبلی افتخارالدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر افتخارالدین نے کہ وفاقی حکومت غریب عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورز کا افتتاح کی بہترین مثال ہے۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی جال بجھائی جائے گی اور عنقریب 2 مزید اسٹورز کا افتتاح کردیا جائے گا۔ دوںو اسٹورز شغور اور مادک ویلی میں قائم کئے جائیں گے جہاں سے عوام رعایتی نرخوں پر اشیاٗ خوردونوش حاصل کر سکیں

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم