انتقال پر ملال : ریشن کی ہردلعزیز شخصیت میرگلاب شاہ انتقال کرگئے



چترال / ریشن (نمائندہ ٹائمز آف چترال)  ان للہ و ان الیہ راجعون :  ریشن کی ہردلعزیز شخصیت میرگلاب شاہ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ آپ گزشتہ دنوں پشاور میں انتقال کرگئے تھے ان کی جسد خاکی کو آبائی گائوں لے جاکر سپرد خاک کیا گیا۔ 

میرگلاب شاہ میرسبحان الدین، ڈاکٹر شہزادہ حسین اور صلاح الدین کے والد محترم تھے اور ڈاکٹر سردار احمد اورریشن گول کے شیرنواز کے سسر تھے۔

جناب میرگلاب شاہ کا تعلق بھی طب کے پشے سے تھا، اپنی ملازمت کے دوران انہوں نے عوام کی بڑی خدمت کی ہے جس کی وجہ سے وہ دلوں میں بس گئے تھے ان کے انتقال پر ہر فرد سوگوار ہے۔ اللہ تعالی ان کی معفرت فرائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرائے۔ امین

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم