ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک: حکومت خیبر پختونخواہ انرجی اور پاورڈپارٹمنٹ چترال کے دو مقامات سمیت خیبر پختونخواہ کے 7 مختلف مقامات پر 87 میگاواٹ کے ہائیڈل پاور ہاؤسز کی تعمیر کے لئے دلچسپی رکھنے والے اداروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ جس کے مطابق چترال کے ایون گول میں 15.17 اور باروم گول میں 24.93 میگاواٹ کے بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے۔ ان مقامات کی فیزیبلٹی رپورٹ پہلے ہی تیار کی جاچکی ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اداروں کے لئے پروپوزل جمع کرنے کی تاریخ 26 اپریل 2017 رکھی گئی ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.