(ویب ڈسیک) مہمند ایجنسی میں پاک فوج کی 3 پوسٹوں افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 فوجی جوان شہید ہوگئے اور پاک فوج کی
سخت جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شہداء کے نام یہ ہیں۔ نائیک ثناء اللہ، نائیک صفدر، سپاہی الطاف، سپاہی نیک محمد اور سپاہی انور۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی بارڈر پر آزادانہ نقل و حرکت کو روکنا ہوگا۔ اور آرمی چیف پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کاروائی کو سراہا۔ چیف نے افغان بارڈر پر سیکیوریٹی کو یقینی بنانے کے لئے افغان فوجیوں کی موجودگی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد دونوں ملکوں کے لئے مشترکہ خطرہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے مہمندایجنسی میں گزشتہ رات پاک فوج کی3پوسٹوں پرحملہ کیا گیا ،پاک فوج کی بروقت، مؤثرجوابی کارروائی نےدہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید لکھا ہے کہ دہشت گردوں سےفائرنگ کےتبادلےمیں 5 فوجی شہید ہوئے اور جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آرمی چیف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.