چرون اویر سے تعلق رکھنے والے ذہین طالب علم حسام الدین پاک فوج میں کمیشن حاصل کرنے میں کامیاب
(ٹائمز آف چترال رپورٹ) چرون اویر کے حسام الدین ولد اسمارالدین پاک آرمی میں سیکنڈ لیفٹننٹ کے طور پر کمیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ حسام اپنے تعلیم کیریئر میں ایک ذہین طالب علم کے طور پر جانے جاتے رہے ہیں۔ حسام نے میٹرک اور ایف ایس سی تک تعلیم چترال کے معروف تعلیمی ادارے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ سے حاصل کی۔ ایف ایس سی کی تکمیل کے بعد یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور میں داخلہ لیا۔ انجینرنگ کے دوسرے سال میں تھے اس دوران حسام نے آئی ایس ایس بی 139 پی ایم اے لانگ کورس کے لئے اپلائی کیا اور کامیاب ہوگئے۔
ٹائمز آف چترال حسام کو اس کامیابی پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہے اس امید کے ساتھ کہ حسام ملک و قوم کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں گے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.