راولپنڈی سے چترال جانے والی وین کو لواری میں حادثہ 12 افراد جان بحق

دیر/چترال (ٹائمز آف چترال 30 اپریل 2017)  پنڈی سے چترال جانے والی بد قسمت وین اپر دیر کے گجر کلے کے مقام گھری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد جان بحق ہوگئے ہیں۔ 4 افراد زخمی ہیں، زخمی افراد میں سے بھی بعض شدید زخمی ہیں۔ کوسٹر نمبر سی 2033 راولپنڈی سے مسافروں کو لیکر چترال جاری تھی۔  بد قسمت کوسٹر میں درجہ ذیل افراد سفر کررہے تھے۔


سراج الدین بروز، زر نبی ولد شیرخان دروش، ایم آصف الدین ولد عبدالعلیم خان  اپر چترال، عارف اللہ ولد سلطان ولی دروش، موسیٰ خان اپر چترال، توفق الرحمٰن ولد نادر خان دروش، محمد شفی ولد غلام اپر چترال، عاصم الدین ولد اشرف الدین دروش، تبلیغی جماعت کے ہیڈ  اور ایک اور شخص جن کا تعلق پنجاپ سے بتایا جاتا ہے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مسافروں میں 5 افراد باراتی تھے جو راولپنڈی سے بارات لیکر چترال بکر آباد آرہے تھے۔ 

زخمیوں کو اور ڈیڈ باڈیز کو اپر دیر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم