پیپلز پارٹی پر خزاں جبکہ تحریک انصاف پر بہار، پی پی پی رہنماؤوں کی انصاف میں شمولیت جاری

پیپلز پارٹی پر خزاں جبکہ تحریک انصاف پر بہار، پی پی پی رہنماؤوں کی انصاف میں شمولیت جاری


کراچی (نیوزڈیسک) پی پی رہنما فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پی پی کی وکٹیں گرنے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گزشتہ دنوں پی پی کے اہم رہنما نور عالم تحریک انصاف میں شامل ہوگئے تھے اب مختلف ذرائع سے خبریں گردش کررہی ہیں کہ تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی ایک اور وکٹ گرانے کی تیاریوں میں مصروف عمل ہے۔ 


چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔ نذر گوندل پی پی پی کے سابق ایم این اے نورعالم خان کے ساتھ عمران خان کی رہائشگاہ آنے والے وفد میں شامل تھے۔ ذرائع کے مطابق نذرمحمد گوندل عید کے بعد تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر سکتے ہیں۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم