چترال (ٹائمزآف چترال : نیوز ڈیسک) بلچ کے مقام پر بے قابو گاڑی دریائے بے رم موجوں کی نذر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق لوٹ کوہ ارکاری سے چترال آنے والی گاڑی نمبر اے جے کے 1373 تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درائے چترال میں جاگری۔ جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 14 میں سے 7 افراد لاپتہ جبکہ 7 زخمی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال چترال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کا شکار افراد کی ریسکیو کے لئے چترال سکاؤٹس، پولیس اور فوکس ہیومینٹرین کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کاموں میں حصہ لیا۔ آخری اطلاعات تک ایک خاتون کی لاش دریا سے نکال لی گئی ہے باقی کی تلاش جاری ہے۔ فوری امداد فراہم کرکے جانوں کے زیادہ ضیاع کسی حد تک روکا گیا۔
چترال گاڑی حادثے کے متاثر ہونے والے تمام افراد کا تعلق آرکاری، لوٹ کوہ سے ہے۔ پولیس کے ذرائع کے سے معلوم ہوا ہے کہ لاپتہ افراد میں افضل ولد محمد عارف ولد شیر غازی ، گل بہار ، حسن علی شاہ ولد زار نبی ، سمیر ولد مراد خان، محمد حسن ولد شیر غزب ، راحیلہ دختر گل رحیم اور اصلاح ولد رحیم خان ساکنان آرکاری شامل ہیں، جبکہ شیر الدین ولد شیر غزب، گل رحیم ولد میاں گل ، انور میاں ولد پہلوان، محمد ولی ولد گل عجب، سلمان ولد محمد اسماعیل، شیر غزب ولد شیر غازی اور سمار آنار دختر شیر غزب زخمیوں میں شامل ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.