چترال، بونی (نیوز ڈیسک) سب ڈیژن مستوج کے مرکزی گاؤں بونی میں نوجوان میاں بیوی دریا خود کشی کرنے کے لئے چھلانگ لگا دیئے۔ واقعے کے بعد لڑکے کو دریا سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ بیوی لاپتہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان افسر علی کا بیٹا اور لڑکی اس کی بہو ہے۔ افسرعلی کا آبائی علاقہ شوتخار تورکہو ہے اور وہ بونی میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوجوان جوڑا گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر خود کشی کی۔ اس وقت دیائے مستوج آب وتاب سے رواں ہے نوجوان جوڑے اتنے تنگ آچکے تھے کہ انہوں اپنی جیتی جاگتی زندگی دریائے کے بے رحم موجوں کے حوالے کرنے کو ہی بہتر سمجھا۔ موقع پر موجود لوگوں نے افسرعلی کے بیٹے سکندر کو تو بچانے میں کامیاب ہوگئے لیکن لڑکی دریائے چترال میں تاحال لاپتہ ہے۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.