حیدرآباد (نیوز ڈیسک ٹائمزآف چترال 16 اگست 2017) سولہ 16 سالہ بچی کی شادی 65 سالہ عمانی شیخ کرادی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 16 سالہ بچی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی کم سن بچی کی شادی 65 سالہ بڈھے سے کرائی گئی ہے جو اسے لیکر عمان، مسقط چلا گیا ہے۔ اس کی بچی کو فوری طور پر بھارت واپس بلائی جائے۔ بھارت کے شہر حیدر آباد میں مذکورہ واقعہ پیش آیا ہے۔ سیدہ نے الزام لگا یا ہے کہ اس کا شوہر سکندر اور سکندری کی بہن غوثیا اس واقعے کے ذمہ دار ہیں۔ وہ نہیں چاہتی تھی کہ اس کی کمسن بیٹی کی شادی عمر رسیدہ شیخ سے ہوجائے۔ لیکن سکندر نے ان کی بات نہیں سنی اور رمضان سے پہلے ایک ہوٹل میں لیکر گئے اور قاضی بلاکر بیٹی کی شادی شیخ سے کرادی۔
بچی کی والدہ سیدہ نے کہا کہ شیخ کہہ رہا تھا کہ اس نے بچی کو 5 لاکھ کے عوض خرید لیا ہے اور رقم سکندر کو دیئے جانے کا کہہ رہا تھا۔ اور شیخ نے کہا تھا کہ وہ بچی کو تب واپس کرے گا جب اسے 5 لاکھ روپے واپس کئے جائیں۔ سکندری نے شیخ کے بارے اور عمان میں اس کی نئی پرتعیش زندگی کے بارے میں وڈیوز دکھا دکھا کر اسے قائل کیا۔
شادی کے بعد شیخ اپنی کمشن دلہن کے ساتھ ہوٹل میں 4 دن قیام پذیر رہا ، بعد ازاں بچی کو ان کے گھر کچھ دنوں کے لئے چھوڑا ۔ جہاں سکندر نے بچی کا پاسپورٹ اور دیگر کاعذات تیار کئے تاکہ وہ شیخ کے ساتھ عمان جاسکے۔ لڑکی کی والدہ نے کہا ہے کہ جب وہ بچی کی واپسی کی بات کرتی ہے تو اسے ڈرایا دھمکایا جاتاہے اس نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ اس کی بچی کو کسی بھی صورت واپس لایا جائے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.