جج (ملزم سے): کیا ثبوت ہے کہ تم موٹروے پر اوور سپیڈ نہیں جارہے تھے؟
ملزم: جناب اس سے بڑا ثبوت کیا ہو سکتا ہے کہ میں اپنی بیوی کو واپس لانے سسرال جارہا تھا۔
جج : اس معصوم کو باعزت بری کیا جاتا ہے۔
--------------------
سگنل پر کار رکی تو ایک فقیر مانگنے کو آیا،،
کار میں بیٹھی عورت بولی ،تمہاری شکل کچھ جانی پہچانی لگتی ہے
فقیر بولا: میڈم وی آر فرینڈز آن فیس بک
------------
اُستاد : دنیا میں کتنے بڑےاعظم ہیں
شاگرد : 4
اُستاد:کون کون سے
شاگرد: قائداعظم،مغل اعظم، سکندراعظم اور چوتھا میرا چچا حاجی اعظم ۔
--------------
سردارجی اپنے دوست کے ساتھ ایک جنگل سے گزر رہے تھے۔ اچانک فائر کی آواز سنی، سردار جی نے جلدی سے اپنے دوست کا جائزہ لیا اور پوچھا " گولی تمہیں لگی ہے؟"
"نہیں" دوست نے حیرانی سے کہا:
"ہا ئے مر گیا..... پھر مجھے ہی لگی ہوگی۔‘‘
سردار جی نے چیخ ماری اور بے ہوش ہو گئے

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.