ایک استاد نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ ہیڈ ماسڑ نے اس سے وجہ پوچھی تو اس نے کہا:
آج کل استاد، ہیڈ ماسٹر سے ڈرتے ہیں، ہیڈ ماسٹر سکولوں کے انسپکٹر سے ڈرتے ہیں۔ سکولوں کے انسپکٹر محکمہ تعلیم والوں سے ڈرتے ہیں اور محکمہ تعلیم والے بچوں کے والدین سے ڈرے ہیں اور والدین بچوں سے ڈرتے ہیں اور بچے کسی سے نہیں ڈرتے
اس لیے استعفی دے رہا ہوں۔
_____________
دکان دار: اگر تم محنت اور ہوشیاری سےکام کرو گے تو ضرور ترقی کرو گے۔ مجھے دیکھو پہلے میں اس دکان کا ملازم تھا اب اس دکان کا مالک ہوں۔
ملازم سرد آہ بھرتے ہوئے، مگر جناب آپ کے سابقہ مالک جیسے بھولے بھالے لوگ آج کل کہاں ملتے ہیں؟
_______________________
عجائب گھر کے گائیڈ نے مہمان خواتین کو سیر کرانے کے بعد پوچھا۔
میں نے آپ کو عجائب گھر کی تمام چیزیں دکھا دی ہیں اگر آپ مزید کچھ پوچھنا چاہتی ہوں تو فرمائیے۔
ایک خاتون نے پوچھا۔
آپ عجائب گھر کے فرش کو چمکدار بنانے کے لیے کون سا پالش استعمال کرتے ہیں؟
______________
بیوی ناشتے کے ٹیبل پے خاوند سے۔
جی توانوں انڈا بنا دا۔
خاوند۔
تیری میربانی مینوں بندا ای رین دے۔ انڈا نا بنائیں۔ پیلے وی توں مینوں کئی وار مرغا بنا چکی ایں۔
____________________________
لڑکی نے اپنے منگیتر کو میسج کیا.کیا ہماری شادی نہیں ہوسکتی?
لڑکےکو بہت صدمہ ہوا کچھ ہی منٹ بعد دوسرا میسج آیا
سوری غلطی سےمیسج آپ کو چلا گیا
لڑکا بیہوش 😂😂😂
