ایک لاکھ سرکاری ملازم بھرتی کرنے کا فیصلہ،حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنادی،تفصیلات جاری
کراچی (این این آئی: 17 اگست 2017 ) حکومت سندھ نے عوام کو خوشخبری سنا دی ، سرکاری ملازمتوں پر ایک لاکھ بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، ابتدائی مرحلے میں گریڈ ایک سے گیارہ تک بھرتیاں کی جائیں گی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے تحفہ ، ایک لاکھ
سے زائد خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کر لیا ، وزیراعلی سندھ نے بھی منظوری دے دی ہے۔ابتدائی مرحلے میں ایک سے گیارہ گریڈ تک بھرتیاں کی جائیں گی ، بھرتی کے اختیار متعلقہ ضلع افسر کو دے دیئے گئے ہیں ،ملازمین کی بھرتیوں کو شفاف بنانے کیلئے نگران کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئی ہیں۔کمیٹی کا سربراہ متعلقہ محکمے کا سیکریٹری ہوگا ، کمیٹی میں ڈویزنل کمشنرز ، ڈپٹی کمشنرز اور محکمے کا ڈویزنل افسر بطور ممبر شامل ہوگا۔صحت، تعلیم، آبپاشی، زراعت، اطلاعات، سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن سمیت دیگر محکموں میں بھرتیاں کی جائیں گی ، دوسرے مرحلے میں 16 گریڈ تک کی بھرتیاں کی جائیں گی۔ گریڈ کے ملازمین کی بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.