اسلام آباد (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی منحرف ممبر نیشنل اسمبلی عائشہ گلالئی جہاں عمران خان پر گندے مسیجز اور خواتین کارکنوں کو حراساں کرنے کا الزام لگا یا وہاں آگے بھی چپ نہ رہیں۔ بدلے کی آگ میں جلتی گلالئی نے عمران خان کی خفیہ ویڈیوز اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر جاری کردیں۔ گو کہ ویڈیوز پرانی ہیں پہلے بھی سوشل میڈیا پر جاری ہوئیں تھیں لیکن گلالئی کی جانب سے منحرف ہونے کے بعد پہلی بار جاری کردی گئیں ہیں۔ ویڈیو میں عمران خان جرنلز کے بارے میں کھل کر بات کرہے ہیں اور کچھ ایسے الفاظ استعمال کر رہے ہیں جو کہ نہیں کرنے چاہئے تھے۔ جبکہ دوسری ویڈیو ایک خاتون کی ہے۔ گو کہ عائشہ گلالئی کے اس اکاونٹ کے بارے میں بھی یہ کہا جارہا ہے کہ گلالئی کا اکاونٹ نہیں ہے لیکن ابھی تک گلالئی کی جانب سے اس بارے میں کوئی بات سامنے نہیں آئی۔ عمران کے خان کے مخالفین اور گلالئی کے حمایتی ان ویڈیوز کو زور و شور سے شیئر کررہے ہیں اور رائے دے رہے ہیں۔
عمران نیازی کے پاس KPK سے عورت فریاد لئے کر آئی اور نیازی نے اسے دھکا دے کر پیچھے کر دیا، جو شخص عورتوں کی عزت نہیں کرتا ملک کیا چلائے گا۔ pic.twitter.com/ECkJJygJkM— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) August 14, 2017
"ایک لیڈر 20 ہزار لوگ سڑکوں پر نکال لئے تو آرمی جرنیل کا پیشاب نکل آتا ہے۔ جرنیل بزدل ہوتے ہیں۔" عمران نیازی کے پاکستان آرمی کے مطلق خیالات pic.twitter.com/M7A1Loxs6N— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) August 14, 2017
عمران نیازی کہتے ہیں کہ وہ ختمِ نبوت پر یقین نہ رکھنے والے امریکی قادیانی "عاطف میاں" کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیر بنائیں گے۔ خود سنیے۔ pic.twitter.com/nVOeVDn2Ru— Ayesha Gulalai (@AyeshaGuIaIai) August 16, 2017

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.