راولپنڈی /چترال (نمائندہ ٹائمز آف چترال) گزشتہ دنوں لوئر میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے 4 جوانوں میں چترال سے تعلق رکھنے والے حوالدار غلام نذیر بھی شامل تھے۔ خفیہ اطلاع پاک آرمی نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا تھا جس میں پاک آرمی کے ایک میجر، 2 حوالداروں سمیت ایک سپاہی شہید ہوگیا تھا۔ آپریشن تیمر گرہ کے لوئر دیر کے علاقے شیروٹکئی میں کی گئی تھی۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے آرمی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے جوانوں کے خون کا ایک ایک قطرہ اس حقیقت کا گواہ ہے کہ ہم سب اپنے ملک خداداد کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے متحد ہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.