چین کی جانب بھارت پر حملے کی تیاریاں شروع، نا معلوم مقام پر جنگی مشقین



بیجنگ (ٹی او سی: نیوز ڈیسک) سکم بارڈر پر چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ بھارت کی ضد سے حالات جنگ کی جانب گامزن ہیں۔ ادھر چین کی فوج نے سرحدی کشیدگی کے پیش نظر بھارت پر اچانک حملے کی تیاری کے لیے نامعلوم مقام پر فوجی مشقیں شروع کردی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کی مغربی تھیٹر کمانڈ نے یہ فوجی مشقیں کی ہیں، فوجی مشقوں میں چینی فوج  کے 10 یونٹس نے حصہ لیا جن میں ہیلی کاپٹروں اور ٹینکوں کے یونٹس بھی شامل تھے۔ ان مشقوں کا مقصد پہاڑی علاقوں میں جنگ کی تیاری کرنی تھی۔ ڈوکلام جو کہ چین اور بھارت کا سرحدی علاقہ ہے پر چین اور بھارت کے درمیان تنازع دو ماہ سے کشیدگی جاری ہے اور چنگہائی تبت کا پہاڑی علاقہ بھارت کے قریب ترین واقع ہے جہاں چین کی مغربی تھیٹر کمانڈ تعینات ہے۔ واضح رہے کہ جولائی میں بھی چین نے بھارتی سرحد سے ملحقہ علاقے تبت میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا تھا۔ 

فائل فوٹو: کرٹیسی اے ایف پی

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم