پشاور / چترال (نمائندہ: ٹائمز آف چترال) تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد حکومت خیبر پختونخواہ کی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے مختلف شہروں کے درمیان ڈیزل پر چلنے والی مسافر گاڑیوں کے لئے نئے کرایے نامے مقرر کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فلائننگ کوچز اور منی بسیں 0.92پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کے حساب سے کرایہ وصول کریں گی جبکہ اے سی بسیں1.12روپے ،عام بسیں0.77پیسے اور
لگژری بسیں 0.87پیسے فی کلو میٹر فی مسافر کرایہ وصول کرنے کی پابند ہوں گی۔سیکرٹری صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے دفتر سے جاری ہونے والے نئے نرخنامے کے مطابق ،پشاور سے دیرکے لئے فلائنگ کوچز، منی بسوں کا کرایہ 230روپے،اے سی بسوں کا280روپے ،عام بسوں کا 192روپے کرایہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ لگژری بسوں کا کرایہ217روپے ہوگا۔ پشاور سے چترال کے لئے فلائنگ کوچز؍منی بسوں کا کرایہ 460روپے،ایئر کنڈیشنڈ بسوں کا 560روپے ،عام بسوں کا 385روپے جبکہ لگژری بسوں کا کرایہ 435روپے مقرر کردیا گیا ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.