اسلام آباد (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو پھر ہمیں ملک کو نواز شریف اور زرداری جیسی بیماریوں سے بچانا ہو گا۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی بھی ’’انقلابی ڈرامہ‘‘ نوازشر یف اور انکے خاندان کو جیل جانے سے نہیں بچاسکتا ، نوازشریف اورآصف زرداری نے ملک کونقصان پہنچایا ہے ، دونوں نے ملک کا پیسہ لوٹ کر باہرلے گئے ۔ ہمیں پاکستان کو ان سے بچاناہے ، ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ شر یف خاندان کو اب نیب کے نام سے بھی ڈر آتا ہے ، نیب بھی احتساب کے معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا، اس لیے سپر یم کورٹ کا کیسز کی نگرانی خود کر نا چاہئے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کونسی منطق ہے کہ عوام میرے ساتھ ہے تو میرے لئے لوٹ مارجائزہے ؟ ججز نے کسی ملزم کواتناموقع نہیں دیاجتنا نوازشریف اپنی صفائی پیش کرنے کا دیا مگر اسکے باوجو د نوازشر یف اور انکا خاندان اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے کیونکہ اصل میں یہ خاندان بے گناہ نہیں بلکہ کر پٹ ہے ۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.