سکول چپڑاسی نے سکول کی ننھی سی بچی کو درندگی کا نشانہ بنا ڈالا



بھارت (ٹائمز آف چترال نیوز ڈیسک 22 ستمبر 2017) سکولوں میں جنسی زیادتیوں کے واقعات جہاں ہر ملک میں کہیں نہ کہیں ہوتے رہتے ہیں لیکن بھارت اس معاملے میں سب سے آگے۔ بھارت کے پانی پت کے ایک سکول میں سکول چپڑاسی نے ایک 9 سال کی ننھی سی بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، واقعے کی پوری خبر رکھنے کے باوجود جسے چھپانے کی سکول انتظامیہ نے سر توڑ کوشش کی۔ پانی پت کے دی میلینیم نامی سکول میں یہ واقعہ پیش آیا ہے جہاں سکول کے چپڑاسی نے ننھی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ اس سے قبل ایک اور واقعے نے بھارت کو ہلا دیا تھا ایسے ہی ایک واقعے میں ایک 7 سال کی بچی جان بحق ہوئی تھی یہ واقعہ ریان انٹر نیشنل سکول میں پیش آیا تھا۔ 

سکول انتظامیہ واقعے کو دبانے کی کوشش کی لیکن گزشہ روز متاثرہ بچی کے ایک عزیز نے پولیس میں شکایت درج کی تو واقعہ کھل کر سامنے آگیا۔ جس کے بعد پولیس نے سکول کے5 میل سویپرز  سے پوچھ گچھ کی، تفیتیش کے بعد مجرم کی شناخت ہوگئی جسے پولیس نے گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ وقوعہ کے روز بچی کا میتھ کا امتحان تھا۔ والد نے بچی کو 7 بج 40 منٹ پر سکول ڈراپ کیا اور ساڑے 9 بجے سکول سے فون آیا کہ اس کی بچی سکول میں بہت رو رہی ہے۔ بچی امتحان بھی نہ دے سکی تھی، بچی کی حالت خراب تھی۔ والد اسے لیکر واپس گھر آیا تو والدہ نے بچی کا معائنہ کیا جس سے معلوم کے کہ بچی کے جسم پر خراش تھے یہ نشانات بچی کے حصہ مخصوصہ اور گردن پر تھے۔ ماں کے استفسار پر بچی نے سارا واقعہ بیان کیا۔ یہ سن کر ماں کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم