خیبر ایجنسی میں افغانستان دہشتگردوں کی فائرنگ، پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ ارسلان شہید ہوگئے: ارسلان گھر سے جاتے وقت کیا کہہ گئے تھے: پڑھئے


راولپنڈی / خیبر ایجنسی (ٹائمز آف چترال نیوز 23 ستمبر 2017) بھارت اور اس کے حواری نام نہاد اسلامی ملک پاکستان کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ادھر لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے اور صرف 3 دنوں میں 7 سے زائد پاکستانی شہریوں کو شہید اور کئی کو زخمی کردیا ہے۔ عین وقت پر افغانستان کی جانب سے دراندازی اس بات کی دلیل ہے کہ افغانستان بھی بھارت کا یار بنا ہوا ہے۔

پاک فوج کے شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال اور تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، ارسلان عالم نئی قائم ہونے والی پوسٹ پر کمانڈنگ آفیسر تعینات تھے۔ گھر سے جاتے وقت ارسلان عزیزوں اور دوستوں کو معمول سے ہٹ کر مل کر گئےتھے اور جاتے وقت کہہ گئے تھے کہ ایسی جگہ جارہاں میں جہاں ذمہ داری بڑی ہے اور کیا معلوم پھر ملاقات ہو نہ ہو۔ نوجوان کا تعلق کوئٹہ سے تھا۔

خیبر ایجنسی کے علاقے راجگال میں افغان علاقے سے دہشت گردوں نے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ ارسلان عالم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پوسٹ کمانڈر لیفٹینیٹ ارسلان عالم دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ لیفٹینیٹ ارسلان عالم کی عمر 22 سال تھی، ارسلان عالم تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور نئی قائم ہونے والی پوسٹ پر کمانڈنگ آفیسر تعینات تھے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم