اسلام آباد (ویب ڈیسک) مریم صفدر، حسن، حسین نواز، کیپٹن (ر) صفدر کے وارنٹ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو موصول ہوگئے۔ کرپشن کے الزامات پر سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے گرد نیب نے شکنجا کس دیا، وارنٹ گرفتاری لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مل گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے وارنٹ وزارت خارجہ کے ذریعے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کو بھجوائے تھے، اب پاکستانی ہائی کمیشن وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائے گی۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر حسین نواز، حسن، مریم صفدر اور ان کے شوہرکیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے تھے جبکہ عدالت نے ملزمان کو 10، 10لاکھ روپےکےمچلکےبھی جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔ ذرائع کاکہنا ہے نواز شریف فیملی اگلی سماعت پر بھی پیش نہ ہوئی تو عدالت ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرسکتی ہے۔ احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف تین ریفرنسز پر سماعت دو اکتوبر کو ہونی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ سماعت پر سابق وزیراعظم نوازشریف اور انکے بچوں پر فردِ جرم عائد کئے جانے کا بھی امکان ہے۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.