کراچی (ٹائمزآف چترال ویب ڈیسک) پاکستان نے بحیرہ عرب میں ایک ایسے میزائل کا تجربہ کیا جس سے بھارت اور دشمنان پاکستان کی نیند ہی اڑ گئی۔ بھارت اور افغانستان کی جانب سے سرحدوں پر اشتعال انگیزی کے عین وقت پر پاکستان نے ایک ایسا کام کیا جس سے بھارت کی نیند اڑگئی۔
پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے کھلے سمندر میں اینٹی شپ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق شمالی بحیرہ عرب میں فائر پاور کے مظاہرے کے دوران پاکستان نیوی کے سی کنگ ہیلی کاپٹر نے فضا سے سطح آب میں مار کرنے والے اینٹی شپ میزائل فائر کیا، میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
جو ہتھیاروں کی ہلاکت خیزی اور نیول فلیٹ کی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکااللہ بھی موجود تھے۔ ایڈمرل ذکا اللہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاریوں پر فخر ہے۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر سی کنگ سے کامیاب فائرنگ پاکستان نیوی فلیٹ کی جنگی تیاری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ بحری مشقوں میں شامل افسران اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتیں قابل ستائش ہیں۔ پاک بحریہ وطن عزیز کی بحری سرحدوں اور مفادات کا ہرقیمت پر تحفظ کرے گی۔


إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.