کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت کم ہونا شروع ہوئی

کراچی (ویب ڈیسک) ٹماٹر کی قیمت آسمان کو چھونے کے بعد زمین کی جانب آنی شروع ہوئی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند دنوں سے ٹماٹر کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی تھیں اور عوام شدید پریشانی کا شکار تھے جب کہ اس دوران کہیں ٹماٹر 200 روپے فی کلو تو کہیں اس سے بھی زیادہ مہنگا فروخت ہوتا تھا۔


تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت ہونا شروع ہوگئی ہے اور ہول سیل میں درجہ اول کے ٹماٹر کی 15 کلو کی پیٹی پر 800 روپے کم ہوگئےہیں۔  چیرمین مارکیٹ کمیٹی آصف احمد کے مطابق ایران سے ٹماٹر کی درآمد سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اور ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر کی 15 کلوگرام پیٹی 800 روپے سستی ہوگئی جو 2500 سے کم ہوکر 1800 روپے کی ہوگئی ہے۔ آصف احمد نے بتایا کہ ہول سیل میں درجہ اول ٹماٹر 46 روپے فی کلو گرام سستا ہوکر 120 روپے کلو ہوگیا ہے جب کہ درجہ دوم ٹماٹر 90 سے 100 روپے کلو تک فروخت ہورہا ہے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم