کوئٹہ (ویب ڈیسک) کوئٹہ کے ہنہ روڈ کے علاقے پی ایم ڈی
سی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی ہے۔ دنیا نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہنہ روڈ کے قریب پی ایم ڈی سی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی ہے جس کے بعد امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ پر روانہ ہو گئی ہیں۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت یا اس سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات کا پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ سکول بس کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن بس اور بس میں سوار بچے محفوظ رہے۔