لاہور میں خاتون نے بیک وات 5 بچوں کو جنم دیا، گزشتہ ہفتے ناروال میں پیدا ہونے والوں میں 4 فوت ہوئے


لاہور(ٹائمزآف چترال نیوز ڈیسک) اسی ماہ یہ پاکستان میں 5 بچے پیدا ہونے کا دوسرا واقعہ ہے۔ لاہور کے علاقے منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچے پیدا ہوئے ہیں۔

منڈی احمد آباد کی رہائشی خاتون کومل نے لیڈی ایچی سن اسپتال میں 5 بچوں کو جنم دیا ہے۔ نوزائیدہ بچوں میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ماں اور پانچوں بچے صحت مند ہیں۔ 

ایک ساتھ اللہ کی اتنی ساری رحمت اور نعمت ملنے پر والدین کومل اور شہزاد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا اور انہوں نے صحت مند اولاد عطا کرنے پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کیا ۔ پانچ بچوں کی پیدائش پر صرف والدین ہی نہیں بلکہ ہر شخص خوش نظر آیا اور اسپتال کی جانب سے بھی مٹھائی تقسیم کی گئی۔

اسی ماہ کی 12 تاریخ کو ناروال میں بھی ایک خاتون کے ہاں 5 بچے پیدا ہوئے تھے جن میں سے ایک بچہ زندہ بچا اور 4 بچے فوت ہوگئے۔ بچنے والا بھی نازک حالت میں تھا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے بے حد کمزور تھے اس وجہ سے سروائیو نہیں کر پائے

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم