اٹک (نیوز ڈسیک) راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین درخت سے ٹکرائی گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے پشاور جانے والی مسافر وین کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ کامرہ کے قریب گاؤں فتح اللہ میں اس وقت پیش آیا جب مسافر وین کا ڈرائیور ایک ٹرک کو اووٹیک کرنے کی کوشش کی اور گاڑی بے قابو ہوگئی اور تیز رفتاری کے باعث درخت سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ ایک خاتون سمیت 8 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشیں نکالیں۔ زخمیوں اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کردیا گیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.