چترال ( ٹائمز آف چترال نیوز) منشیات کے خلاف مہم۔ بھاری تعداد میں چرس اور شراب تلف کردی گئی۔ بمبوریت، ریمبور، ایون اور کوغذی مین منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں اور وافر مقداد میں چرس اور شراب برآمد کرکے تلف کردی گئی۔ یہ منشیات گزشتہ مہنیوں مختلف جگہوں سے چھاپوں کے دورات برآمد کی گئی تھیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر چترال رخسانہ جبین کی موجودگی میں تلف کردی گئیں۔
ایڈیشنل اے سی رخسانہ نے اس اس موقع پر کہا کہ چترال سے منشیات کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، ہمارا ٹارگٹ منشیات کے وہ بڑے کاروباری ہیں جو منشیات کو اپنے چھوٹے منشیات فروشوں تک پہنچانے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے اندر منشیات پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ اورکافی حد تک اس میں کامیابی بھی ہوئی ہے ۔ تاہم منشیات کا مکمل خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.