وزیراعلیٰ پرویز خٹک نومبر میں چترال بونی میں مستوج ضلع کی بحالی کا اعلان کریں گے: ایم پی اے بی بی فوذیہ


چترال (نمائنده : ٹائمز آف چترال) تحریک انصاف کی رہنما اور ایم پی اے چترال بی بی فوذیہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ اگلے ماہ کی 7 تاریخ کو بونی میں ضلع مستوج کی بحالی کا اعلان کریں گے۔ ضلع مستوج کی بحالی چترالی عوام خصوصاً اپر چترال کی عوام کا دیرینہ خواب تھا۔

بی بی فوذیہ اور ڈی پی چترال یونیورسٹی جمعرات کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے مختلف منصوبوں کے لئے ہدایت جاری کردی ہیں۔ چترال یونیورسٹی کے لئے 88 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ نئے ضلع کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ علاقے کے لوگوں کی خواہشات کے مطابق ضلع کا نام مستوج یا اپر چترال رکھا جائے گا۔ صوبائی حکومت اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان ضلع کی بحالی میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ نے چترال یونیورسٹی ملحقہ زرعی تحقیقی مرکز کے تمام املام کو یونیورسٹی کے ساتھ شامل کرنے کے لئے حکام کو ہدایات کردی ہیں۔ چترال یونیورسٹی میں کیلاش کمیونیٹی کے لئے خصوصی سکالر شپ دیا جائے گا۔

بی بی فوذیہ کی خصوصی درخواست پر وزیر اعلیٰ نے ایک پرائمری سکول اور ڈگری کالج کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم