حبیب بینک نے فائر سیفٹی ایوارڈ حاصل کیا


کراچی: ایچ بی ایل نے ہائی رائز بلڈنگز کٹیگری میں بیسٹ فائر سیفٹی پریکٹس ایوارڈ 2017 حاصل کرلیا ہے۔ اس ضمن میں فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان اور نیشنل فورم فار انوائرمنٹ اینڈ ہیلتھ کے اشتراک سے فائر سیفٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ 

اس تقریب میں سندھ کے وزیر برائے لیبر و ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ مہمان خصوصی تھے جنہوں نے ایوارڈز تقسیم کئے۔ یہ ایوارڈز 22 مختلف کٹیگریوں میں دیئے گئے جیسے آئل کمپنیاں، ائیرلائنز، ہائی رائز بلڈنگز، کیمیکل انڈسٹریز، لیبارٹریز، فائر سیفٹی وینڈرز، پاور جنریشن کمپنیاں وغیرہ ہیں۔ ایچ بی ایل نے یہ ایوارڈ مسلسل چھٹی بار جیتا ہے۔ 


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم