سرکاری پرٹوکول اور نجی دورہ : قطری شہزادہ 13 رکنی وفد کےساتھ لاہور پہنچ گئے، جاتی امراء میں ظہرانہ



لاہور (ویب ڈیسک) خصوصی طیارے میں قطری شہزادے نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کے لئے لاہور پہنچ گئے۔ قطری شہزادہ حماد بن جاسم 13 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچ گئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں۔ قطری شہزادے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں انہیں سرکاری پروٹوکول دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ حماد بن جاسم جاتی امراء پہنچے جہاں وہ نواز شریف سے ملاقات کر رہے ہیں، قطری وفد کے لئے سابق وزیراعظم کی رہائش گاہ پر ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جو کچھ دیر میں لاہور پہنچیں گے۔  خیال رہے کہ  نومبر 2016 میں سابق چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں سماعت کرنے والے لارجر بینچ کے سامنے شریف خاندان کے وکلاء نے قطری شہزادے کا خط پیش کیا تھا۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم