فائر بریگیڈ کی گاڑی سے پریشر والے پانی سے سڑکوں کی دھلائی یا بربادی؟

چترال (گل حماد فاروقی) ویسے تو چترال شہر اکثر گندہ رہتا ہے۔ تحصیل میونسپل انتظامیہ نام کا کوئی ادارہ تو ہے مگر عوام شکایت کررہے ہیں کہ ان کا عملہ صفائی نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے ایمبولنس میں ہسپتال کی گندگی کو ڈال کر دریا میں پھینکا گیا جس پر ڈپٹی کمشنر چترال نے ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر سٹاف کو نوکری سے معزول بھی کیا تھا۔ 

مگر جب بھی کوئی اہم شخصیت چترال کا دورہ کرتا ہے تو ٹی ایم اے سمیت تمام ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب وزیر علےٰ پرویز خٹک اور عمران خان چترال آرہے تھے تو ضلعی انتظامیہ میونسپل کمیٹی کی فائر بریگیڈ لیکر سڑک کو غسل دیتے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ویسے بھی یہ پانی تارکولی سڑک کا دشمن ہے اور اوپر سے جب فائر بریگیڈ کا پانی انتہائی پریشر کے ساتھ سڑک پر پھینکا جاتا ہے تو اس سے سڑک بہت جلد تباہ ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں جب اسسٹنٹ کمشنر عبد الاکرم سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم نے انجنئیر سے پوچھا ہے ان کا کہنا ہے کہ اس پانی سے سڑک کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔ 

اب یہ تو ذمہ دار لوگ فیصلہ کریں گے کہ پانی سے اور فائر بریگیڈ سے سڑک کو کتنا نقصان پہنچتا ہے اور کتنا فائدہ ۔ ہمار ا کام تو صر ف آپ تک پہنچا نا ہے۔

Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم