افغانستان سے ایک بار دہشتگردوں کا حملہ، فرنٹئر کور کے 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (ٹائمزآف چترال: ویب ڈیسک) افغان دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹئر کور کے تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سرحد سے دہشت گردوں کی جانب سے پاکستانی علاقے پر فائرنگ کی گئی جس سے 3 ایف سی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔


آئی ایس پی آر کے مطابق اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی کی تعمیر کے کام میں مصروف تھے کہ افغانستان سے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔ یاد رہے کہ 12 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم