شمالی وزیرستان (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے کے وقت ایف سی بم ڈسپوزل ٹیم معمول کے سرچ پرتھی، شہداء میں نائیک عنایت اللہ خٹک، محسن علی طوری اورسپاہی صفت اللہ شامل ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحدی علاقے غلام خان میں پیش آیا ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں اہلکاروں کی جانب سے گشت معمول کی بات ہے تاہم دہشت گردوں کی جانب سے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.