واپڈا آفس کوغزی میں پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس، گولین گول بجلی کی ترسیل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو


چترال (ٹائمزآف چترال: رپورٹ ایم فاروق) تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز واپڈا کالونی کوغذی میں پارلیمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں آئے ہوئے مہمانوں کو پراجیکٹ کا دورہ کرایا گیا اور کام کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔ چترال میں زیر تعمیر 106 میگاواٹ گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا  ۔ 

واضح رہے کہ محکمہ واپڈا مذکورہ بجلی گھر سے حاصل ہونے والی بجلی پیسکو کو فراہم کرے گا، جو زیریں چترال اور ٹاون چترال کو پیسکو کے زریعہ فراہم ہوگی جبکہ کوہ سمیت اپر چترال کو پیڈو کے زریعہ یہ بجلی فراہم کی جائے گی ۔ اسی سلسلے میں بجلی سے متعلقہ کمپنیوں پیسکو اور پیڈو کے درمیان معاہدہ چل رہا ہے، جسے دونوں کمپنیوں کی جانب سے  5 جنوری 2018 تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔ 

واپڈا کے باؤثوق ذرائع کے مطابق 8 جنوری 2018 کو گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے اپر چترال اور لوئر چترال کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ خیال رہے کہ اسکا باقاعدہ افتتاح  جنوری کے دوسرے ہفتے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی خود کرینگے۔




Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم