شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ سیکنڈ لیفٹیننٹ معید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے


اسلام آباد (ویب ڈیسک) دشمن نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کےافسر سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے ہیں۔  آئی ایس پی آر کے مطابق پہاڑی علاقہ میں چھپے دہشت گردوں پاک فوج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں 2 جوانوں نے جام شہاد نوش کی۔

پاک فوج شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید حال ہی میں پی ایم اے سے پاس آؤٹ ہوئے تھے اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔ شہید عبدالمعید کا تعلق بورے والا وہاڑی سے تھا۔ جبکہ 21 سالہ سپاہی بشارت کا تعلق  گلگت کے گاؤں ڈینیور سے تھا، سپاہی بشارت 3 سال قبل فوج میں بھرتی ہوئے تھے۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم