پشاور (ٹائمزآف چترال مانیٹرنگ ڈیسک) رہنماجماعت اسلامی مولانا عبدالاکبر چترالی نے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت اور محکمہ پاور ریشن بجلی گھر کی بحالی میں ناکامی پر عوام سے معاف مانگیں اور وپڈا سے بجلی خرید کر صارفین کو بجلی فراہم کریں۔
چترال کو بجلی فراہم کرنا صوبائی حکومت اور محکہ پیڈو کی ذمہ داری ہے۔ پیڈو فوری طور پر واپڈا کے گولین گول پاور ہاؤس سے بجلی خرید کر چترال کو فراہم کرے۔ پیڈو ریشن بجلی گھر کے اپنے 21 ہزار صارفین کو بجلی فراہم کرے، جو اس کی ذمہ داری ہے۔ چترال کے عوامی نمائندے عوام کو رلیف پہنچانے میں ناکام ہوگئے ہیں، کچھ سرکاری محکموں کی کارکردگی کو اپنے کھاتے ہیں ڈال رہے ہیں، ایسے ہتھ کنڈوں سے عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
2015 سے اپر چترال بجلی سے محروم ہے۔ صوبائی حکومت اور پیڈو اپنی ناکامی پر عوام سے معافی مانگیں، جو اتنے سالوں تک ریشن بجلی گھر کو بحال کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ چترال میں بروز، ایون ، لوٹکوہ ، شیشی اور آرندو یوسیزمیں ابھی تک بجلی کے کھمبے اور ٹرانسفارمر مہیا نہیں کئے گئے ہیں ۔ 35 میگا واٹ بجلی آخر کس کو دیا جا رہا ہے جو واپڈا کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے ۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.