اسلام آباد (ٹی او سی: مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے عمران خان اہل قرار دے دیا جبکہ ان کی پارٹی کے اہم ترین رکن جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ہے۔
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرخوشی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے پرخوشی ہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کاموقع ملاہے، نوازشریف کوکیس کرنے کیلئے منشیات فروش کے علاوہ کوئی نہیں ملا، مجھے جہانگیرترین کا بڑاافسوس ہے، نظرثانی اپیل دائر کریں گے، نیب نے حدیبیہ پیپرزکیس میں شہبازشریف کوبچایاہے، ہیلی کاپٹریا جہازپارٹی دیتی ہے کسی کااحسان مند نہیں ہوں۔
عمران خان نے سپریم کورٹ میں نا اہلی فیصلے پراپنے ردعمل میں کہا ہےکہ خوشی ہے کہ مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کاموقع ملاہے۔ ایک سال کیس چلا۔کیس کس نے دائر کیا جو خود منی لانڈراور منشیات فروش ہے۔ کیس ایسے آدمی کیخلا ف کیا جس نے کرکٹ کھیلی اور پیسہ بھی سارا پاکستان لے کرآیا۔ منی ٹریل بھی مل گئی سارے ریکارڈر بھی پیش کیے۔60 دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروائی۔
نوازشریف نے ابھی 300 ارب کا جواب دیناہے جو وہ بیرون ملک منی لانڈرنگ کے ذریعے لے کرگیا۔ اس کا صرف ایک ثبوت آیا وہ بھی قطری خط آیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ جب معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجات ہیں۔تب ایک منی لانڈرنگ کرنے اور دوسری طرف کرکٹ کی کمائی پاکستان لانے والے کاایک سال موازنہ کیاگیا۔یہ اچھا ہواکہ ایک سال کی تلاشی ہوئی اور میں بری ہوگیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.