خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے چھبیسویں ضلع کا نام اپر چترال رکھ دیا

پشاور(ٹائمز آف چترال نیوز) خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے چھبیسویں ضلع کا نام اپر چترال رکھ دیا ہے۔


صوبائی حکومت نے ضلع چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کرکے نئے ضلع کا نام اپر چترال رکھ دیا ہے۔ صوبے کے محکمہ فنانس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتا یا گیا ہے کہ ضلع چترال اب، دو اضلاع یعنی لوئر چترال اور اپر چترال ہونگے۔ نئے بننے والے ضلع کے لئے ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی، ڈی پی او اور دیگر انتظامی افسروں کی تقرری اور ضلعی ناظم کے انتخاب کے لئے متعلقہ محکموں نے کام شروع کردیا ہے۔



Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم