گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ کےلئے ازغور کے مقام پر پانی ہیڈ ریس ٹنل کی طرف موڑ دیا گیا


چترال (ٹائمزآف چترال : ایم فاروق) گولین گول ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی ٹیسٹنگ کےلئے گولین کا پانی ازغور کے مقام پر وئیر کے ذریعے ہیڈ ریس ٹنل کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ پانی پاؤر ہاؤس کے نوزل کے ساتھ ریڈیوسر (مین ہولڈ)  میں جمع ہوتے ہوئے پاور ہاؤس کی ٹربائن سے تقریباً 450 میٹر کی اونچائی پر بنی سرچ ٹینک میں بھر جائے گا ۔ 

جسکے بعد پاؤر ہاؤس میں لگے مین والؤ کو کھولا جائے گا، بعد میں پراجیکٹ کے میکینکل اور الیکٹریکل انجینئرز بجلی کی پیداوار کی کامیاب ٹیسٹنگ کرینگے۔ واضح رہے کہ گولین گول کا پانی سوکھ جانے کی صورت میں بڑی تعداد سیاح گولین ویلی کا رخ کررہے ہیں۔


Post a Comment

Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.

أحدث أقدم