نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیش رو امریکی صدور کو بے وقوف کہہ دیا ہے۔ کہا امریکہ احمقوں کی طرح پاکستان کو 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر کی امداد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں پاکستان کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں جھوٹ اور دھوکہ ملا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا ہے کہ امریکا نے گزشتہ 15 برس میں احمقوں کی طرح پاکستان کو 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے اور انہوں نے ہمیں جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمارے حکمرانوں کو بے وقوف سمجھا، جن دہشت گردوں کو ہم افغانستان میں ڈھونڈتے رہے پاکستان نے انہیں محفوظ پناہ گاہیں دیں اور ہماری بہت کم معاونت کی، لیکن اب مزید نہیں۔


إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.