اودیشا (ٹائمز آف چترال ویب ڈیسک) بھارتی صوبے کے کوراپٹ ضلع کے ایک سرکاری سکول میں کلاس 1 کے بچے کو قتل کرنے کی کوشش میں کلاس چہارم و پنجم کے 4 بچے گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ تمام بچوں کی عمریں 9 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ بچوں نے کلاس 1 کے 6 سالہ بچے کے بازو توڑ ڈالے تھے، بچوں کے مطابق وہ اسے سبق سکھانا چاہتے تھے۔ بچے کو اتنا مارا کہ بچہ موت کے قریب پہنچ گیا۔ کلاس چہارم و پنجم کے 4 بچوں نے بچے پر بیہمانہ تشدد کیا۔
پولیس کے مطابق : پکڑے جانے والے تمام بچوں کی عمر 9 سے 11 سال کے درمیان ہے جبکہ متاثرہ بچہ صرف 6 سال کا ہے۔ بچوں نے اس کے سینے پر چڑھ کر اس پر تشدد کیا اور پنچوں اور پتھروں سے شدید تشدد کیا ہے۔ تشدد کے بعد بچے کو قریبی نالے میں پھینک دیا، وہ سمجھے تھے کہ اب یہ مرگیا ہے۔ بچہ پوری رات نالے میں پڑا رہا بچے کو وہ نالے میں پھینک دیا تھا۔
لڑکوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ اسے سبق سکھانا چاہتے تھے، کیونکہ وہ (متاثرہ بچہ) ان میں سے ایک کے ساتھ کبھی الجھا تھا۔
چار دن بعد متاثرہ بچہ ریکور ہوا اور بچوں کے نام بتائے جس پر پولیس نے چاروں بچوں کو حراست میں لیا۔ انڈین پینل کوڈ کے سیکشن کے تحت پولیس نے بچوں غلط چال چلن اور قتل کی کوشش کے الزمات کے تحت گرفتار کرکے ضلعی عدالت میں پیش کیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.