کیلی فورنیا (ٹی او سی مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی ہولی ووڈ یا بولی ووڈ ایکشن نہیں تھا، بلکہ حقیقاً ایسا ہوا ہے۔ ایک تیز رفتار کار اڑتی ہوئی دو منزلہ عمارت کی دوسری منزل میں گھس گئی۔ کار کا آدھا حصہ عمارت کے اندر جبکہ آدھا باہر نظر آرہی ہے۔ یہ واقعہ اتوار کے دن جنوبی کیلی فورنیا میں پیش آیا ہے۔
میڈیا کے مطابق علاقے کے اورینج کنٹری فائر اتھارٹی کے کیپٹن اسٹیفن ہارنر نے بتایا کہ انہیں ساڑے 5 بجے صبح کال آئی اور واقعے کا بتایا گیا، کار انتہائی تیز رفتاری سے جاری تھی،اور اس نے سڑک کنارے کنکریٹ بلاک ہو ہٹ کرتے ہوئے ہوا میں اڑ گئی اور ارٹی ہوئی بلڈنگ میں جا گھسی۔ کار میں دو افراد سوار تھے ایک آدمی پلٹی کھاتی کار سے کودنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا پھنسا رہا جسے معمولی چوٹیں آئیں۔ گاڑی کو فائر بریگیڈ کا عملہ نیچے اتار دیا۔

إرسال تعليق
Thank you for your valuable comments and opinion. Please have your comment on this post below.